مارول سپر ہیرو ’’ڈاکٹر اسٹرینج‘‘ کی نئی ویڈیو4 نومبر کو تہلکہ مچائے گی

مارول سپر ہیرو ’’ڈاکٹر اسٹرینج‘‘ کی نئی ویڈیو4 نومبر کو تہلکہ مچائے گی

  

نیویارک(آن لائن)مارول سپر ہیرو کے گِرد گھومتی ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈایڈونچر فینٹسی فلم’’ڈاکٹر اسٹرینج‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں جو 4نومبر کو سینما گھروں پر تہلکہ مچا ئے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ ڈیریکسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ود کے نامور اداکار بینڈکٹ کمبر بیچ نبھا رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ریچل میکیڈم، مائیکل اسٹال برگ، چیویٹل ایجیوفور، میڈز میکلسین اور ٹیلڈا سوائنٹن شامل ہیں۔ کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اسٹیون اسٹرینج نامی ایک ایسے ماہر اور با صلاحیت نیورو سرجن پر مبنی ہے، جس کا کیرئیر ایک خطرناک کار حادثے کے بعد تباہ و برباد ہو جاتا ہے۔

لیکن وہ ہار نہیں مانتا اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی طاقت حاصل کرکے برائی کے خاتمے کی جنگ پر نکل پڑتا ہے۔ مارول اسٹوڈیوز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ فینٹسی فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت رواں سال4 نومبر کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

مزید :

کلچر -