ایکشن کے دیوانوں کیلئے نئی ویڈیو گیم ’’بیٹل فیلڈ1‘‘ کا لانچنگ ٹریلر جاری

ایکشن کے دیوانوں کیلئے نئی ویڈیو گیم ’’بیٹل فیلڈ1‘‘ کا لانچنگ ٹریلر جاری

  

نیویارک(آن لائن)ایکشن کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ مار دھاڑ اور ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو گیم بیٹل فیلڈ1 کا لانچنگ ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سویڈن ویڈیو گیم ڈویلپرز ڈائس اورامریکی گیم کمپنی الیکٹرونگ آرٹس کے مشترکہ اشتراک سے تیار کردہ اس گیم میں جدید ہتھیاروں سے لیس ایسے طاقتور مجرم دکھائے گئے ہیں، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید مشکل میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ سنسنی اور تھرل پر مبنی اس ویڈیوگیم میں کئی نئے اور خطرناک مِشن متعارف کروائے گئے ہیں، جو نشانے بازی اور ایکشن کے شوقین افراد کو اگلے لیول تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ طاقتور ہتھیاروں سے اپنے حریف کو پچھاڑتے فائیٹرز کے گرد گھومتی یہ ویڈیو گیم خصوصی طور پر پلے اسٹیشن فور، مائیکرو سوفٹ ونڈوز اور ایکس باکس ون کیلئے موزوں ہے۔

جو آپ کے قریبی گیمنگ اسٹور پر با آسانی دستیاب ہوگی۔

مزید :

کلچر -