ویڈیو چوری کرنے پر خان برادرز کے خلا ف قانونی کاروائی کریں گے،نوراں سسٹرز
لاہور(فلم رپورٹر)شیرمیاندادخان اور بدرمیاندادخان کے بھتیجوں خان برادرز کی پہلی چوری پکڑی گئی،اپنی ویڈیو’’جوگن بن کے رہنا‘‘ میں چوری کی ویڈیو ڈال دی،نوراں سسٹرز نے ویڈیومیں جعلسازی کرنے پر خان برادرزقیصر ندیم گڈو اور KCH کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق قیصر ندیم گڈونے جعلسازی کرتے ہوئے نوراں سسٹرز کی نئی ویڈیو’’جوگن بن کے رہنا‘‘ کو یوٹیوب سے ڈاؤن لوڈ کیا اور شیرمیاندادخان کے بھتیجوں جنہوں نے خان برادرز کے نام سے گروپ بنایا ہے کی آوازمیں نئی شاعری ڈال کر نوراں سسٹرز کے اوریجنل ویڈیو کو ایڈٹ کرکے عرس بابا فرید پر ریلیز کردیااس نئی ویڈیومیں دکھایا گیا کہ نوراں سسٹرز نے خان برادرز سے مل کر یہ ویڈیو تیار کیاہے جب اس جعلسازی کا پتہ نوراں سسٹرز کے انٹرنیشنل پرموٹر کو پتہ چلاتو انہوں نے خان برادرز،قیصر ندیم گڈواور KCH کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیاہے۔نوراں سسٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیو کو غیرقانونی طور پر استعمال کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایاگیاہے اس لیئے وہ ان کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کریں گی۔اس دعوے کو نوراں سسٹرز اور اپنے قانونی مشیروں سے مشورے کے بعد عدالت میں لے کر جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کھلی پائریسی ہے جس کے خلاف وہ انٹرنیشنل طور پر مقدمہ دائر کرینگی ان کا نام اور ویڈیو غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیاہے ۔پاکستانی میوزک حلقوں کا کہنا ہے کہ خان برادرز کو اس قدر گری ہوئی حرکت نہیں کرنی چاہیئے ان کی اس حرکت سے پاکستان کی بھی بدنامی ہوگی۔