شادی کا کوئی ارادہ نہیں،ابھی فلمی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتی ہوں،سناکشی

شادی کا کوئی ارادہ نہیں،ابھی فلمی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتی ہوں،سناکشی
 شادی کا کوئی ارادہ نہیں،ابھی فلمی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتی ہوں،سناکشی

  

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ سناکشی نے کہا ہے کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز کررکھی ہے، فلمی دنیا میں مزید اپنا نام بنانا چاہتی ہوں ، شارخ خان ، عامر خان ،سلمان خان ، اکشے کمار ، اجے دیوگن جیسے بڑے اداکاروں کیساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے۔ایک بھارتی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ویسے تو فلم انڈسٹری میں ہر اداکار ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں ہوتا ہے جو اچھی بات ہے اس سے بالی ووڈ کو معیاری فلمیں ملتی ہیں تاہم شا رخ خان ، عمران خان ، سلمان خان ، اکشے کمار ، اجے دیوگن جیسے بڑے اداکاروں کیساتھ کام کر نے بڑا مزہ آتا ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

، انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھے سے اچھے اور بڑے سے بڑے سٹار کیساتھ کام کروں کیونکہ فلم میں ایسے اداکاروں کے شامل ہونے سے فلم کے ہٹ ہونے کا چانس بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں سناکشی نے کہاکہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ اپنی تمام تر توجہ کام پر مرکوز کررکھی ہے اور فلمی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتی ہوں تاکہ فلمی شائقین مجھے دیر تک یاد رکھیں ۔

مزید :

کلچر -