ہمسایہ ملک میں پاکستانی فنکاروں سے انتہا کی دشمنی ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے‘ قوی خان

ہمسایہ ملک میں پاکستانی فنکاروں سے انتہا کی دشمنی ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے ...
ہمسایہ ملک میں پاکستانی فنکاروں سے انتہا کی دشمنی ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے‘ قوی خان

  

لاہور( این این آئی )سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کی طرف سے پاکستانی فنکاروں سے انتہا کی دشمنی ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ،پاکستانی قوم پر امن اور اعتدال پسند ہے اور ہمارا اس پر قائم رہنا ہی ہماری جیت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں قوی خان نے کہا کہ ہمارے اداکاروں اور گلوکاروں کی ہمسایہ ملک میں بڑھتی ہوئی پسندیدگی وہاں کے انتہا پسندوں کوایک آنکھ نہیں بھاتی اور یہی وجہ ہے کہ ہر دور میں ہمارے فنکاروں کو ڈرایا دھمکایا جاتا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ جو معیار پاکستانی ڈراموں کا ہے ہمسایہ ملک کو اس تک پہنچنے میں کئی دہائیاں درکار ہیں۔قوی خان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور ہمارے فنکار وں نے بھی امن کے سفیر کا کردار ادا کیا ہے لیکن دوسری طرف ہمسایہ ملک میں انتہا پسندی قابل مذمت ہے۔

مزید :

کلچر -