مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والی نہیں،آفرین خان

مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والی نہیں،آفرین خان

  

لاہور(فلم رپورٹر ) پرفارمرآفرین خان نے کہاکہ مجھے شوبزمیں کام کرتے ہوئے ایک عرصہ ہوگیاہے میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اپنی پرفارمنس کی بدولت کیا ہے ایک سوال کے جواب میں آفرین خان نے کہاکہ جب میں شوبزمیں ان ہوئی تو مجھے بہت ساری مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا بہت ساری اداکاراؤں کو میں ہضم نہیں ہو رہی تھی انہو ں نے میری راہ میں کافی روڑے اٹکائے مگر نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے کام کی طرف توجہ رکھی انہوں نے کہاکہ میں نے زیادہ کام چونکہ اسٹیج پر کیا ہے اس لئے مجھے بہت محنت کرنی پڑی اور میں نے اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیئے اساتذہ کی خدمات حاصل کیں اور ان سے کافی کچھ سیکھاآفرین خان نے کہاکہ اچھے برے لوگ تو ہر فیلڈ میں ہوتے ہیں اور آپ کو تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تعریف سے پھولے نہیں سمانا چاہیئے اور تنقید پر غصہ نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ تنقیدآپ کو اپنا کام اچھا بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اس لیئے میں تنقید کو مثبت انداز میں لیتی ہوں اس سے مجھے اپنے کام میں مزہ بھی آتا ہے ۔

آفرین خان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں اس وقت مخالفین کے نرغے میں ہوں اپنی ہرپرفارمنس کے بعد مجھے ان کی کڑوی کسیلی باتیں سننا پڑتی ہیں میں ان کی تنقید کے باوجود اپنی پرفارمنس کرنے میں مصرو ف ہوں آفرین خان نے کہاکہ اسٹیج کا ماحول اب کافی بہتر ہورہا ہے ڈرامے کا معیار بھی بہتر ہوگیا ہے کیونکہ فیملی کی ایک کثیر تعدادسٹیج ڈرامہ دیکھنے آرہی ہیں ۔

مزید :

کلچر -