ماڈلنگ میں نام بنانا چاہتا ہوں،عثمان شیخ

ماڈلنگ میں نام بنانا چاہتا ہوں،عثمان شیخ

  

لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل و اداکار عثمان شیخ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ہر ماڈل کا خواب ریمپ پہ واک ہوتا ہے۔اور اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی ماڈلنگ اور ریمپ پہ چلنے سے وہ ثابت کردے کہ وہ ایک بہترین ماڈل ہے۔ایک سوال کے جواب میں عثمان شیخ نے بتایاکہ وہ اب تک بہت سارے فیشن شوزمیں واک کرچکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف کمرشلزاور ویڈیوزمیں بھی اپنی اداکاری کے جواہر دکھا چکے ہیں انہوں نے کہاکہ انہیں فلموں سے بھی کافی آفرز آچکی ہیں

مگر وہ صرف معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں اس لیئے ابھی تک انہوں نے کوئی آفر قبول نہیں کی ہے۔عثمان شیخ نے بتایاکہ انٹرنیشنل سطح پر ماڈلنگ کا مستقبل بہت روشن ہے کیونکہ بین الاقوامی پرموٹرز ماڈل کو فارغ بیٹھنے نہیں دیتے اس سے ان میں خوداعتمادی اور کچھ کرنا کا جذبہ بڑھتا رہتاہے۔عثمان ملک نے مذید کہاکہ وہ اگلے ماہ بیرون ممالک منعقد ہونے والے فیشن شوزمیں بھی شرکت کرنے کے لیئے جارہے ہیں۔

مزید :

کلچر -