ابراہیم فیض کانیا ویڈیو’’فیس بک تے‘‘ سوشل میڈیا پر ریلیز

ابراہیم فیض کانیا ویڈیو’’فیس بک تے‘‘ سوشل میڈیا پر ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار ابراہیم فیض نے اپنا نیا ویڈیو’’فیس بک تے‘‘ سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔اس ویڈیو کو اسی ہفتے سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاہے جس کی چنددنوں میں ہی لائکس ایک حد سے بڑھ گئی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران ابراہیم فیض نے بتایاکہ وہ کچھ عرصے کے لیئے بیرون ملک گئے ہوئے تھے اس کا ویڈیو مکمل ہوچکاتھا مگر ان کی غیر موجودگی میں اس ویڈیو کو ریلیز نہ کیا جاسکا اب چونکہ وہ واپس آگئے ہیں اور اپنی میوزک سرگرمیوں میں مصروف ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں اس کی پسندیدگی کا تناسب بڑھنا شروع ہوگیاہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس ویڈیو کو ویو اور پسند کرچکے ہیں۔اس ویڈیو کو جلد ڈی وی ڈی پر بھی ملک بھرمیں ریلیز کیاجائیگا۔

مزید :

کلچر -