عینی طاہرہ کے نئے گانے ’’مزہ آگیا‘‘کی ریکارڈنگ کا آغاز

عینی طاہرہ کے نئے گانے ’’مزہ آگیا‘‘کی ریکارڈنگ کا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ واداکارہ عینی طاہرہ نے اپنے نئے گانے’’مزہ آگیا‘‘ کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔ اس گانے کی ریکارڈنگ گزشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں شروع کی گئی ہے جس کی موسیقی نے علی نقی نے ترتیب دی ہے ایک ملاقات کے دوران عینی طاہرہ نے بتایاکہ وہ جلد اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز بھی کر دینگی۔جس کی ویڈیو ڈائریکشن اسدنوید دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس ویڈیومیں ان کا کردار بہت جاندار ہوگا جسے ان کے پرستار مدتوں یاد رکھیں گے عینی طاہر نے مزید بتایاکہ وہ ان دنوں ڈرامہ سیریلز اور فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہیں ۔

اور اپنی ویڈیوزکو وقت نہیں دے پارہی تھیں ان کا آخری ویڈیو بہت عرصہ پہلے ریلیز ہواتھا جسے بے حد پذیرائی ملی تھی ان کے پرستار ایک عرصہ سے ان سے نئے گانے کی ڈیمانڈ کررہے تھے جسے وہ اب پورا کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -