موجودہ دور کی فلمیں شائقین کو بہترین تفریح مہیا نہیں کررہیں،مادھوری ڈکشٹ

موجودہ دور کی فلمیں شائقین کو بہترین تفریح مہیا نہیں کررہیں،مادھوری ڈکشٹ
موجودہ دور کی فلمیں شائقین کو بہترین تفریح مہیا نہیں کررہیں،مادھوری ڈکشٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ فلمیں شائقین فلم کو بہترین تفریح مہیا نہیں کررہی ہیں ، بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لوگوں کو عوام معیاری فلمیں دینا ہوں گی ، معیاری کہانی، شاعری اور میوزک فلم کے ہٹ ہونے کی بنیادی چیزیں ہیں۔بھارتی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں فلمیں ہر لحاظ سے فٹ ہوتی تھیں جن کا میوزک اعلیٰ کوالٹی کا ہوتا تھا ، شاعری کمال کی ہوتی تھی جو فلم بینوں کے دل میں آج تک زندہ ہے ، لوگ معیاری میوزک ، معیاری شاعری اور معیاری سٹوری کے طلب گار ہیں مگر آج کل ایسا نہیں ہورہا ہے ، مار دھاڑ اور ایکشن پر مبنی فلموں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ فلمیں شائقین کو صحیح معنوں میں تفریح مہیا نہیں کررہی لہذا فلم انڈسٹری کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ شائقین فلم کو ہر لحاظ سے تفریح مہیا کریں ۔


ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ اداکاروں نے اداکاری کرنا ہوتی ہے اور کسی بھی اداکارہ کو شہرت اس کی ادکاری کی وجہ ملتی ہے اور اگر فلم کی کہانی اچھی ہو گی تو کوئی بھی اداکارہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچ سکتی ہے ۔لہذا بالی ووڈ انڈسٹری کو فلم کی کہانی ،میوزک اور گانوں کی شاعری پر توجہ دینی ہوگی۔

مزید :

کلچر -