ٹیکسز نا منظور ، پراپرٹی ڈیلر آج اسمبلی ہال کے باہردھرنا دینگے

ٹیکسز نا منظور ، پراپرٹی ڈیلر آج اسمبلی ہال کے باہردھرنا دینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پراپرٹی ڈیلرز ڈیفنس سے اسمبلی ہال تک آج احتجاجی ریلی نکالیں گے 3بجے دھرنا ہو گا تیاریاں مکمل،ہماری ریلی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو دما دم مست قلندر ہو گا ،ٹریڈ بچانے نکلے ہیں یکم جولائی 2016ء کے بعد مسلط کے گئے ٹیکسز کی واپسی تک جدوجہد جاری رہے گی ،آج کی ریلی تاریخ ساز ہو گی ،لاہور کی تمام ایسوسی ایشنز کے ساتھ ساتھ اسلام آباد،پشاور،کراچی کے منتخب نمائندے قیادت کریں گے اور احتجاجی دھرنے سے خطاب کریں گے ،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر میجر محمد رفیق حسرت کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو،انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر تباہ ہو رہا ہے ہزاروں خاندان بے روزگار ہو رہے ہیں دھڑا دھڑ دفتر بند ہو رہے ہیں حکومت اربوں روپے ماہانہ ریونیو اکٹھا کر رہی تھی جو نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ،میجر رفیق حسرت نے کہا 30جون 2016ء سے پہلے کا ٹیرف بحال کیا جائے اور رئیل اسٹیٹ میں ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی جائے اور سٹاک ایکسچینج کی طرز پر ریلف پیکج دیا جائے ،انہوں نے کہا 24 اکتوبر کے بعد 27اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا ہو گا۔