نئے ٹیکس سے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ تمام کاروبار بند ہو رہے ہیں، چودھری مقرب

نئے ٹیکس سے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ تمام کاروبار بند ہو رہے ہیں، چودھری مقرب
 نئے ٹیکس سے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ تمام کاروبار بند ہو رہے ہیں، چودھری مقرب

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے کے معروف سفاری اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو چودھری مقرب وڑائچ نے آج ڈی ایچ اے سے اسمبلی ہال تک اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جویکم جولائی کے بعد نئے ٹیکسز ہمارے اوپر مسلط کیے ہیں ہم ان کو مسترد کرتے ہیں حکومت نے نئے ٹیکس لگا کر رئیل اسٹیٹ سے وابستہ تمام کاروبار بند کر دئیے ہیں حکومت کو ٹیکس واپس لینا پڑیں گے اگر واپس نہ لیے تو آج لاہور میں ریلی اور دھرنے دے رہے ہیں پھر پورے پاکستان میں ریلیاں اور دھرنے ہوں گے آج ہونے والی ریلی میں پاکستان بھر سے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران شرکت کر رہے ہیں اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر میجر(ر)رفیق حسرت کی قیادت میں آج ہونے والی احتجاجی ریلی میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -