ایونیوون ، جوبلی ٹاؤن موہلنوال سکیم کے الیکشن، فاونڈر گروپ کا پورا پینل کامیاب

ایونیوون ، جوبلی ٹاؤن موہلنوال سکیم کے الیکشن، فاونڈر گروپ کا پورا پینل ...

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایل ڈی اے ایونیو ون،جوبلی ٹاون،موہلنوال سکیم کے پراپرٹی ڈیلرز کا الیکشن فاونڈر گروپ نے میدان مار لیا ،15ووٹوں کی لیڈ سے پورا پینل کامیاب،الخدمت گروپ 83ووٹ حاصل کر سکا۔جوبلی ٹاون میں ہونے والے الیکشن میں کل182ووٹوں میں سے 181ریکارڈ ووٹ کاسٹ ہوئے تناسب99فیصد رہا ،ایک ووٹر لاہور میں نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کر سکا ،پولنگ کا وقت 10بجے صبح سے 5بجے شام تک تھا 181ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد 3بجے پولنگ ختم کر دی گئی ،ایل ڈی اے ایونیو ون،جوبلی ٹاون اور موہلنوال سکیم کے 2016-17ء کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے الخدمت گروپ اور فاونڈر گروپ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ تھا اور دونوں اطراف سے جیتنے دعوے کیے جا رہے تھے بڑی بڑی سیاسی شخصیات اور سیاسی جماعتو ں نے بھر پور انداز میں انتخابی مہم میں حصہ لیا اور انتخابی مہم میں انتہائی جوش خروش پایا گیا 15ووٹوں کی اکثریت سے فاونڈر گروپ کے صدرنعمت اللہ چٹھہ، چےئرمین عابد حسین ،جنرل سیکرٹری میاں عمران،سینئر نائب صدر وقاص طالب،وائس چےئرمین ملک ندیم اعوان،فنانس سیکرٹری چوہدری محمد بوٹا،نائب صدر عمران یوسف،جوائنٹ سیکرٹری چودھری قیصر محمود،انفارمیشن سیکرٹری ملک شاہد محمود،سرپرست اعلیٰ بلال منہاس ،چودھری طاہر وڑائچ،چودھری ادریس،محمد سعید اختر کامیاب قرار پائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -