2 نومبر کو اسلام آباد نہیں بند نہیں ہوگا ،پی ٹی آئی بند ہوجائیگی، عرفان دولتانہ

2 نومبر کو اسلام آباد نہیں بند نہیں ہوگا ،پی ٹی آئی بند ہوجائیگی، عرفان ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کی دھمکیاں دیناجمہوریت نہیں،2 نومبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا پی ٹی آئی بند ہوجائیگی،پاکستان میں جمہوری نظام ہے اور تبدیلی کا واحد راستہ بیلٹ ہے ، کسی کے پاس کوئی حق نہیں کہ وہ اسلام آباد کو بند کرے، یہ جمہوریت نہیں فسطائیت ہے، ان کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کا راستہ اختیار کریں کیونکہ مسائل کا واحدحل پارلیمنٹ کا راستہ ہے، احتجاج مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کیلئے ہے، پاکستان کی عوام ترقی ،امن اور استحکام چاہتے ہیں انہیں اس طرح کے احتجاج میں کوئی دلچسپی نہیں۔ پانامہ الزامات ایسے نہیں کہ ان کو چارٹ شیٹ قرار دیا جائے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے خود جیوری بن کر فیصلہ دینا درست نہیں،پی ایم ایل این کی حکومت اداروں کا احترام کرتی ہے اور تمام جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ آئین وقانون اور اداروں کے احترام کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا رویہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی احتجاجی سیاست میں مقبولیت کا باعث بن رہا ہے یہی وجہ ہے کہ پچھلے ایک سال میں گلگت بلتستان ، آزادکشمیر اورضمنی انتخابات ہوئے ہیں ان میں کامیابی عوام کا پاکستان مسلم لیگ (ن) پراعتماد کا اظہار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -