حکومت کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی، نرگس متین

حکومت کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی، نرگس متین

  

لاہور(خبرنگار) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ حکومت کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔عمران خان ٹوپی ڈرامہ بند کریں اور ملک کا نظام چلنے دیں۔ن لیگ کی خواتین ورکرز جمہوریت کیلئے قربانی دینے سے دریگ نہیں کرینگی۔پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے پارٹی ورکرز کا اہم رول ہے۔جمہوریت کے خلاف پلاننگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔تحریک انصاف بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔خیبر پختوانخوا کی عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے ۔فسادی خان پنجاب کی ترقی سے جل رہے ہیں ۔آئندہ عام انتخابات میں کے پی کے میں (ن) لیگ کی حکومت ہو گی ۔وہ گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں پی ٹی آئی اسلام آباد دھرنے سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس میں لیگی خواتین ورکر زسے خطاب کررہی تھی۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔چار سا لوں میں ملک کی تقدیر بدل چکی ہے دہشتگردی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت نے مزید تیزی سے کام شروع کردیا ہے ۔غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔دھرنوں والے اسی سرمایہ کاری اور ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں ۔لیکن اس بار حکومت کسی کو ملکی سلامتی کے اداروں پر حملہ نہیں کرنے دینگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -