ڈی سی او کاجناح ہسپتال کا اچانک دورہ،انتظامات پر اظہار اطمینان

ڈی سی او کاجناح ہسپتال کا اچانک دورہ،انتظامات پر اظہار اطمینان

  

لاہور(خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن محمد عثما ن نے گزشتہ روزجناح ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر کیے جا نے واے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او لاہور نے ہسپتال میں مفت فراہم کی جانے والی ادویات کے سٹاک کو بھی چیک کیا۔ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کو بہتر کیا جائے۔ کیپٹن محمد عثما ن نے ہسپتال میں داخل مریضو ں سے بات چیت کی اور ان سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت بھی کیا ۔ ڈی سی او لاہور ہسپتال کی ڈینگی وارڈکا دورہ بھی کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ انسداد ڈینگی کے ایس او پی کے مطابق وارڈ میں انتظامات کیئے جا ئیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور نے شہر کے دیگر ہسپتالوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر بھی انتظامات کوچیک کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -