پنجاب حکومت کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں،مراد راس

پنجاب حکومت کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں،مراد راس

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے سارے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں اربوں روپے کی سڑکیں عوام کے لئے وبال جان بن گئیں حکمرانوں نے عوام کو خوار کر دیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بدعنوانی اور ناقص گورننس کی بدترین مثالیں قائم کر رہی ہے عوام افراتفری اور بے یقینی کی سی کیفیت سے دوچار ہیں ایسے حالات میں عوام کی نظریں تحریک انصاف پر جمی ہوئی ہیں۔ عمران خان بہترین اور کھرے انسان ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف قوم کی بہترین ترجمان جماعت ہے اور عوام کی امیدوں پرپورا اُترے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے میگا منصوبے کرپشن اور احساس محرومی کو جنم دے رہے جس سے قومی پیداوار‘ معاشی استحکام اور سرمایہ کاری شدید متاثر ہو رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -