حکومت اہم قومی ایشوز حل کرنے کی بجائے غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، ملک سعید

حکومت اہم قومی ایشوز حل کرنے کی بجائے غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، ملک سعید

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(فنکشنل) پنجاب کے نائب صدر رڈاکٹر ملک محمد سعیدنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اہم قومی ایشوز کوحل کرنے کی بجائے مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی بیانا ت سے عوام کوبے وقوف بنا رہی ہے، عوام نے دھرنہ سیاست کو دفن کردیاہے،حکمرانوں نے 2013کے الیکشن کے دوران جو بلند بانگ دعوے کئے تھے تین سال گزرجانے کے باوجود کہیں بھی پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کاتوں ہے،مہنگائی اور بے روزگاری دن بدن بڑھتی جارہی۔کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں،لاقانونیت حد سے بڑھ چکی ہے اورنئے نئے ٹیکس لگاکر عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کاغذی منصوبوں اور اقتصادی خوشحالی کی تشہیر ی مہم محض دکھاوے کے سواکچھ نہیں۔قومی خزانے سے اربوں روپے ذاتی تشہیر پر لگائے جاتے ہیں۔قرضوں اور ٹیکسوں کی بھرمار کے باجود اہم قومی مسائل کو حل نہیں کیاجارہا۔حکمرانوں کی کارکردگی نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت مخلص اور محب وطن سیاسی قیادت کافقدان ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -