حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کو سٹرکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے ،ذکر اللہ مجاہد

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کو سٹرکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے ،ذکر ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کو سٹرکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے ،اگر آئین پاکستان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے توبدعنوان سیاست دانوں ، ججوں ، جرنیلوں اور بیوروکریٹس سب کا احتساب کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کااظہار گذشتہ روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ جس نظریہ پر پاکستان وجود میں آیا اسی پر عمل کر کے یہ ملک ایک رہ سکتا ہے ، ترقی کر سکتا ہے اورعوام خوشحال ہوسکتے ہیں۔ وطن عزیز کی بقا و سلامتی کیلئے ذاتی و سیاسی مفادات سے با لا تر ہو کرفیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر معرض و جود میں آنے والے واحد ملک پاکستان اسلامی اقدارو روایات ے بہت دور ہوتا چلا جا رہا ہے اور باطل طاقتیں ملک میں انتشار کی صورتحال دیکھا چاہتی ہیں۔

ملکی سیاسی حالات حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بد سے بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -