دھرنا سیاست کرنیوالے پاکستان کو معاشی،اقتصادی سے غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، شاہدنذیر
لاہور(پ ر)دھرنا سیاست ملک کو معاشی ، اقتصادی اور صنعتی ترقی کی راہ سے ہٹانے کی سازش ہے مخالفین ہٹ دھرمی چھوڑ کر غریب عوام کیلئے خوشحالی اور ترقی کی خاطرحکومت کا ساتھ دیں، پاکستان کے تاجروں اور صنعت کاروں نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ چائنہ کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبہ کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے جبکہ سی پیک ملک کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ہر طرف خوشحالی اور ترقی کے موقع پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں لیکن ان حالات میں دھرنا سیاست کرکے ملک کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،یہ عناصر ملک میں آنے والی بیرونی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں، لہذا عوام نے ان پاکستان مخالف عناصر کو پہچان لیا ہے جو آئندہ الیکشن میں انکو ہرگز ووٹ نہیں دیں گے جبکہ مسلم لیگ کی حکومت ترقیاتی کاموں کے باعث آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔