وزیر اعظم ہسپتالوں کے حالات درست کریں، میاں ایوب

وزیر اعظم ہسپتالوں کے حالات درست کریں، میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پاٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے بیگم نصرت بھٹو شہید کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کی سمجھ ہی نہیں آ رہی ہے کہ وہ تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے والے میاں محمد نواز شریف کے اس اعتراف پر کہ ہسپتالوں کی حالت زار کو دیکھ کر انہیں رونا آتا ہے پر ان سے یہ پوچھیں کہ انہیں ہسپتالو ں کی حالتوں کو ٹھیک کرنے سے کس نے روکا تھا یا پھر انہیں ان کی اس غفلت پر یہ کہیں کہ اب بھی آپ کو وزیراعظم کی سیٹ پر رہنا چاہئے یہ وہ سولات ہیں جن کے جواب عوام مسلم لیگ (ن) کے ورکروں سے بھی لینا چاہتے ہیں جو کہ سالہا سال سے ان کی غلامی میں لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ سالہا سال سے حکمرانی کرنے والے اب بھی کہہ رہے ہیں کہ ہسپتالوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے جب شریف برادران تمام تر سیاسی جماعتوں اور عوام کی مخالفت کے باوجود میٹرو جیسے عوام دشمن منصوبے بنا سکتے ہیں تو پھر ہسپتالوں کی ھالت کو سنوارنے سے کس نے روکا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -