ڈینگی کے وار جاری ایک روز میں 26کیسز رپورٹ

ڈینگی کے وار جاری ایک روز میں 26کیسز رپورٹ

  

لاہور(خبر نگار)موسم بدلا لیکن ڈینگی مچھر کا ڈھنگ نہ بدلا، شہریوں پر ڈینگی کے حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 26 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈینگی وائرس پھیلنے کا سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔ موسم کی حالیہ تبدیلی کے بھی ڈینگی وائرس پر موثر اثرات مرتب نہیں ہوسکے اور ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید 26 مریض سامنے آئے ہیں جن کا این ایس ون ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد ان مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی اکثریت کا تعلق ڈی ایچ اے اور اس سے ملحقہ علاقوں سے ہے۔ رواں سیزن کے دوران ڈینگی بخار کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1275 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بروقت انتظامات کی وجہ سے موذی مچھر کے کاٹنے سے متاثرہ مریضوں میں کافی زیادہ کمی آئی ہے ، سپرے مہم اور چھاپہ مار ٹیمیوں نے ڈینگی لاروا کی پیدائش کو تلف کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -