چےئرمین فےئر اینڈ لائل گروپ کا رجسٹرڈ ممبران کے ساتھ آج دھرنے میں شرکت کا اعلان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فےئر اینڈ لائل گروپ ڈی ایچ اے لاہور نے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر میجر رفیق حسرت کی طرف سے یکم جولائی کے بعد رئیل اسٹیٹ پر ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف احتجاج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے 24اکتوبر کا ڈیفنس چوک لاہور سے اسمبلی ہال تک ہونے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کا اعلان کیا ہے چےئرمین فےئر اینڈ لائل گروپ شیخ احتشام نے اپنے60رجسٹرڈ ممبران کے ساتھ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ٹریڈ بچاو تحریک شروع ہو گئی ہے ڈی ایچ اے نہیں بلکہ ملک بھر کے ڈیلرز اور ایسوسی ایشنز اور گروپ متحد ہیں 24اکتوبر کو لاہور 27اکتوبر کو اسلام آباد میں میں ہونے والی ریلی میں بھر پور شرکت کریں گے۔