بحریہ ٹاؤن کے ڈیلر ریلی میں بھر پور شرکت کرینگے، نعیم احمد

بحریہ ٹاؤن کے ڈیلر ریلی میں بھر پور شرکت کرینگے، نعیم احمد
 بحریہ ٹاؤن کے ڈیلر ریلی میں بھر پور شرکت کرینگے، نعیم احمد

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)بحریہ ٹاون کے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدار اینم اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو نعیم احمدنے روزنامہ پاکستان کو بتایا ہے کہ آج ڈی ایچ اے سے اسمبلی ہال تک ریلی اور دھرنے میں بحریہ ٹاون کی ڈیلرز برادری بھر پور حصہ لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ یکم جولائی2016ء کے بعد رئیل اسٹیٹ پر اضافی مسلط کیے گئے انہوں نے کہا کہ اضافی ٹیکسز کی وجہ سے حکومت کو بھی اور ہمیں بھی نقصان ہو رہا ہے حکومت ٹیکسز واپس لے، ٹیکسز کے خلاف آج لاہور میں ہونے والی ریلی میں اہم اعلان کیے جائیں گے اور حکومت نے اضافی مسلط کردہ ٹیکس واپس نہ لیے تو پھر اسلام آباد کراچی،پشاور اور پھر پورے پاکستان میں ریلیاں اور دھرنے ہوں گے اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ظالمانہ ٹیکسز کو واپس لے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -