ا پوزیشن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلتی ہے تو ن لیگ کو روڑے اٹکانے کا خیال آجاتا ہے، حافظ زبیر

ا پوزیشن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلتی ہے تو ن لیگ کو روڑے اٹکانے کا خیال آجاتا ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر احمد کاردار نے کہا ہے کہ جب اپوزیشن احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلتی ہے تو مسلم لیگ (ن) کو یہ خیال آجاتا ہے کہ ان کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں جب مسلم لیگ (ن) والے پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے خلاف عدالت گئے تھے اور ان کے پنجاب کے وزیراعلی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے آڑ میں عوامی مظاہروں کی قیادت کیا کرتے تھے اس وقت جمہوریت کو خطرات لا حق ہونے کے خدشات نہیں تھے ۔فضل بٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے پیپلز پارٹی کی جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ زبیر احمد کاردار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سالہا سال کی حکمرانی کے باوجود عوام کو رنگ برنگی بسوں کا تحفہ دینے کی بجائے کچھ بھی نہیں کیا ہے عوام کی حالت سب کے سامنے ہے مائیں ہسپتالوں کی سیڑھیوں اور دروازوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں لیکن حکمرانوں کو لال اور پیلی بسوں کی فکر ہے کہ وہ کیسے چلانی ہے پوری قوم ان کی گڈگورنینس کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور ان سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -