اسلام آباد کو بندکرنا جمہوریت نہیں فسطائیت ہے، سید ولی اللہ شاہ

اسلام آباد کو بندکرنا جمہوریت نہیں فسطائیت ہے، سید ولی اللہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن )علماء و مشائخ ونگ (پنجاب)کے صدر مولانا الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دائرہ میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا ہرپاکستانی کا حق ہے لیکن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بندکرنا جمہوریت نہیں فسطائیت ہے باشعور عوام گھراؤ جلاؤ اور انتشار کی سیاست کو یکسر مسترد کردینگے پیر ولی اللہ شاہ نے کہا کہ عمران خان طرز سیاست بدلیں اور جمہوری طریقوں کو اپنائیں نہ کہ وہ جمہوری اداروں کو کمزور بنائیں آج عمران کو جو عزت اور ایک صوبے میں اقتدار ملا ہے وہ جمہوریت کی بدولت ہی ملا ہے لہٰذا وہ ایسے انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز کریں کہ جس سے جمہوریت کی بساط ہی لپیٹ دی جائے اور تمام سیاستدان ہاتھ ملتے رہ جائیں تمام مسائل کا حل مزاکرات ہی ہیں اور جس کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے اور انصاف کیلئے ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں وہ خود رٹ دائر کرچکے ہیں لہٰذا عدلیہ اور احتجاج ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے عمران خان عقل کے ناخن لیں اور جمہوریت کی گاڑی کو چلتا رہنے دیں اسی میں ہی انکی اور سب کی بھلائی اور بہتری ہے۔