زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ،آج انڈر 12، انڈر 10 کیٹیگریز کے میچز کھیلے جائینگے

زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ،آج انڈر 12، انڈر 10 کیٹیگریز کے میچز ...

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پہلی زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ چھٹی کی وجہ سے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی گراؤنڈ میں موجود تھی۔ دوسرے روز انڈر 18 اور انڈر 14 کے مین راؤنڈز مکمل ہوئے۔ انڈر 18 مین راؤنڈ میں یوسف خان نے مصطفی علی کو6-3, 6-1 سے، پربت خان نے حمزہ بن ریان کو 6-4, 7-6 سے، اہلام خام نے فرحان اللہ کو 6-4, 6-3 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 14 کے مین راؤنڈ میں فیضان سبحانی نے سفیان عادل کو 6-1, 6-2 سے، نعلین عباس نے حسن گل کو6-0, 6-0 سے، سید محمد مصطفی نے شمزہ طاہر کو 6-0, 6-2 سے، عبدالحنان خان نے شہریار احمد کو 6-0, 6-0 سے، محمد عبداللہ نے علی رضا کو 6-3, 6-3 سے ، عاصم خان نے راشد سبحانی کو 6-0, 6-2 سے، زلان عباس نے بلال ضیاء کو 7-5, 1-6, 10-3 سے، محمد سید نے سیف العزیز کو 6-0, 6-1 سے جبکہ مہاتیر خان نے سلیم منصف کو 6-1, 6-3 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ آج انڈر 12، انڈر 10 کیٹیگریز کے میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -