چٹاگانگ ٹیسٹ ، بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 33رنز اور انگلینڈ کو 2وکٹیں درکار

چٹاگانگ ٹیسٹ ، بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 33رنز اور انگلینڈ کو 2وکٹیں درکار

  

چٹاگانگ (آئی این پی )بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا،آخری روز جیت کیلئے بنگلہ دیش کو 33رنز اور انگلینڈ کو 2وکٹیں درکار ہیں،بنگلہ دیش نے 286رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنا لیے،بنگلہ دیش کی جانب سے صابر رحمان59رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ امرلقیس 43،مشفیق الرحیم39 اور مومن الحق 27رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،انگلینڈ کی جانب سے گریتھ بیٹی 3،معین علی اور سٹورٹ براڈ نے 2,2جبکہ عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنے تیسرے دن کے سکور 8وکٹوں کے نقصان پر 228رنز اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 240رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،انگلینڈ کی جانب سے بن اسٹوکس 85 اور برسٹو 47رنز بنا کر نمایاں بلے بازرہے،بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں شکیب الحسن نے 5،تیج اسلام نے 2،مہدی حسن مرزا اور قمرالسلام ربی نے 1,1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش نے 286رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنا لیے،بنگلہ دیش کی جانب سے صابر رحمان59رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔

جبکہ امرلقیس 43،مشفیق الرحیم39 اور مومن الحق 27رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،انگلینڈ کی جانب سے گریتھ بیٹی 3،معین علی اور سٹورٹ براڈ نے 2,2جبکہ عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -