ابوظہبی ٹیسٹ ، کالی آندھی پر یقینی شکست کے سائے منڈلانے لگے

ابوظہبی ٹیسٹ ، کالی آندھی پر یقینی شکست کے سائے منڈلانے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ کا تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے جس میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 114رنز بنالیے ہیں اور 342رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق کالی آندھی پاکستان کے 452رنز کے جواب میں 224رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور فالو آن کا شکار ہو گئی تاہم پاکستان کی جانب سے فالو آن کروانے کی بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا اور مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے کافیصلہ کیا گیا۔قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور سمیع اسلم نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔سمیع اسلم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے نصف سینچری مکمل کی لیکن گیبرل کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کی جانب سے اس سے قبل یاسر شاہ اور راحت علی نے بہترین باولنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیون جانسن نے 12، ڈیرن براوو نے 43، کریگ بریتھ ویٹ نے 21، مارلون سیمیولز نے 30، دیویندرا بیشو نے 20، جرمین بلیک ووڈ نے 8، روسٹن چیس نے 22، شائی ہوپ نے 11، جیسن ہولڈر نے 31، میگوئل کیومنز نے 3 اور گیبریل نے 13 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، راحت علی نے 3 اور سہیل خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 452 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 175 قیمتی رنز جوڑے۔