نیشنل بینک کی انٹر نیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے پر پلوشہ بشیر اور رضوان اعظم کو مبارکباد

نیشنل بینک کی انٹر نیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے پر پلوشہ بشیر اور ...

  

کراچی (آئی این پی) نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی انٹر نیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک کی پلوشہ بشیر اور رضوان اعظم کو سنگل کا ٹائٹل حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ دونوں کھلاڑیوں نے ایک عظیم فتح حاصل کی جو کہ نیشنل بنک کے لئے ایک اعزاز ہے اور نیشنل بنک کے صدر اقبال اشرف اور بنک کا ہر فرد اس فتح پر اظہار مسرت کرتے ہیں ۔اویس اسد خان نے اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کے اعزاز میں جلد ہی ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا جائیگا ۔دریں اثناء نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمدخان ،علیم خان موسیٰ ،عظمت اللہ خان ،انور فاروقی ،سعید آزاد،ابو زر امرا و ،زاہد شباب،افشاں شکیل ،قمر علی قریشی اور دیگر نے بھی پلوشہ بشیر اور رضوان اعظم کو اعزاز حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -