پیسز چیمپئن شپ ،3کلومیٹر میراتھن پاکستانی سہیل عامر نے جیت لی

پیسز چیمپئن شپ ،3کلومیٹر میراتھن پاکستانی سہیل عامر نے جیت لی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیسز چیمپئن شپ کی تین کلومیٹر میراتھن ریس پاکستان کے سہیل عامر نے جیت لی۔ 2ہزار تین سو ایتھلیٹس نے دوڑ میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیسز چیمپئن شپ کے آخری روز پندرہ ملکوں کی آرمی کے جوانوں اور خاص و عام سمیت تین اعشاریہ دو کلومیٹر اور دو کلومیٹر میرا تھن کا اہتمام کیا گیا۔منی میراتھن ریس میں چار ہزار سے زائد مردو خواتین نے شرکت کی۔ ریس میں شریک پاک چین آرمی کے جوانوں کا شوق اور نعرے دیدنی تھے۔ مردوں کی تین اعشاریہ دو کلومیٹر منی میراتھن ریس میں ساہیوال کے سہیل عامر فاتح قرار پائے جبکہ خواتین کی دو کلومیٹر منی میراتھن میں فرحت نے پہلی، رابعہ عاشق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔مجموعی طور پر بچوں اور بڑوں کی آٹھ کیٹیگریز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکانے اسے بہترین ریس قرار دیا۔ پیسزچیمپین شپ کی اختتامی تقریب فورٹریس اسٹیڈیم میں ہو گی جس میں پندرہ ملکوں کی آرمی کے جوان مشترکہ پریڈ میں حصہ لیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -