سپورٹس بورڈ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے : آغا امجد

سپورٹس بورڈ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے : آغا امجد

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپورٹس بورڈ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور کھیلوں کے ذریعے ہی دہشت گردی کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔وہ گذشتہ روز پاک ترک انٹرنیشنل سکول میں انٹرنیشنل سکول سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرپاک ترک سکول کے پرنسپل یاسر اقبال، پاکستان فٹسال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود، سیکرٹری عدنان ملک، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین اور مختلف سکولز کے طلباء کی کیثر تعداد بھی موجودتھی انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کی خواہش ہے کہ ایسے کام کئے جائیں جس سے ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو اور نوجوانوں کوصحت مندانہ سرگرمیوں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح شامل ہے، آغا امجد نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو بے راہ روی اور سماجی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے اور کھیلوں کے ذریعے ہی دہشت گردی کو ختم کیا جا سکتا ہے،انہوں نے طلباء پر روز دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نصابی سرگرمیوں کے ساتھ، ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔کھیل انسان میں اپنے مقصد اور منزل تک کامیابی سے پہنچنے کی تحریک پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑی کو ضابطہ اخلاق، قواعدہ ضوابطہ اور قانون کی پابندی سیکھاتا ہے،فٹسال انٹرسکولز انڈر 19- میں بی ایم آئی نے پہلی اور پاک ترک سکول نے دوسری جبکہ انڈر16- میں بی ایم آئی نے پہلی اور ویسٹمنسٹر نے دوسری پوزیشن حاصل کی،ایونٹ کے اختتام پرمہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -