وویمن کرکٹ، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو چھٹے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا
کیپ ٹاؤن(اے پی پی) جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن کو چھٹے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ ویمن کو سات میچوں کی سیریز میں 4-2 کی برتری حاصل ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے چھٹے ون ڈے میچ کو بارش کی وجہ سے 39 اوورز تک محدود کر دیا گیا، نیوزی لینڈ ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 33.3 اوورز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کیٹی مارٹن 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، مسابتاکلاز نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 38ویں اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، مگنن دو پریز 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔