ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج واحد میچ جنوبی کوریا اور چائنہ کے درمیان کھیلا جائیگا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج واحد میچ جنوبی کوریا اور چائنہ کے درمیان ...

  

کوالالمپور(اے پی پی) مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (آج) پیر کو واحد میچ جنوبی کوریا اور چائنہ کے درمیان کوانٹن میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چوتھی مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دلچسپ مقابلے ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں جاری ہیں اور ایونٹ میں آج واحد میچ میں جنوبی کوریا اور چائنہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، کوریا نے دو میچ کھیل کر ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جبکہ چائنہ نے دو میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کی ہے۔ ٹورنامنٹ میں (کل) منگل کو پاکستان کا مقابلہ جاپان اور بھارت کا چین سے ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -