بچوں کو سپورٹس میں بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں :ثانیہ مرزا

بچوں کو سپورٹس میں بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں :ثانیہ مرزا
بچوں کو سپورٹس میں بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں :ثانیہ مرزا

  

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مراز نے بھارتی ٹی وی پروگرام میں دلچسپ انکشاف کر دیا۔ بھارتی نجی ٹی وی پروگرام میں ثانیہ مرزا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کا بیٹا اگر بڑا ہو کر سپورٹس مین بن گیا تو وہ کس ملک کی طرف سے کھیلے گا؟ بھارت یا پاکستان؟ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تو میں توبہ کرتی ہوں کہ وہ سپورٹس مین نہ ہی بنے۔ثانیہ مراز نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ سپورٹس مین نہ بنے ، ہو سکتا ہے وہ ٹیچر، اداکار یا کچھ اور بن جائے۔ ہم نے اس بارے میں ابھی سوچا نہیں۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہمارا بیٹا کچھ بھی بن جائے تو یہ اس کی مرضی پر منحصر ہوگا کہ وہ جس مرضی ملک کی نمائندگی کرے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے اپنے بھارتی ہونے پر فخر ہے اور شعیب ملک کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم دونوں کواس بات پر فخر ہے کہ ہم کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں ملکوں کیلئے محبت اور امن کا پیغام رکھتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -