تیسرا ون ڈے: بھارت نے کیویز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

تیسرا ون ڈے: بھارت نے کیویز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

  

موہالی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہراکر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو جیت کیلئے 286 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لاتھم 61 اور جیمز نیشام 57 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ بھارت کی جانب سے اومیش یادیو اور کیدر جادیو نے 3,3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم موہالی میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 49.4 اوورز میں 285 رنز بنائے۔ ٹام لاتھم 61 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں جیمز نیشام نے 57، راس ٹیلر نے 44، میٹ ہینری نے 39، مارٹن گپٹل نے 27، کین ولیم سن نے 22، ٹم ساؤتھی نے 13، جیمز سینٹنر نے 7 اور کورے اینڈرسن نے 6 رنز بنائے جبکہ لوک رانچی اور ٹرینٹ بولٹ 1,1 سکور بنانے میں کامیاب ہو سکے۔بھارت کی جانب سے اومیش یادیو اور کیدر جادیو نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمرا اور امیت مشرا نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارت نے انچاسویں اوور میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر ہدف پوراکرلیا۔ویرات کوہلی 154اور دھونی 80 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -