سابق اٹالین فٹ بالر مرسیلو لیپی چینی فٹ بال ٹیم کے نئے مینجر مقرر

سابق اٹالین فٹ بالر مرسیلو لیپی چینی فٹ بال ٹیم کے نئے مینجر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (این این آئی)سابق اٹالین فٹ بالر مرسیلو لیپی چینی فٹ بال ٹیم کے نئے مینجر مقرر ہو گئے۔ لیپی 2006ء میں منعقدہ فیفا ورلڈکپ کی فاتح اٹالین ٹیم کے کوچ تھے۔ 68سالہ لیپی کو دومرتبہ اٹالین ٹیم کی کوچنگ کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہیں جیونٹس کلب کے ساتھ پانچ سرے اے ٹائٹلز اور چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔