بنگلہ دیش کا وویمنز ایشیا کرکٹ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش کا وویمنز ایشیا کرکٹ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش نے ویمنز ایشیا کرکٹ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے آل راؤنڈر سلمی خاتون کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ نگار سلطانہ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جہاں آرا عالم رومانہ احمد فرغانہ حق خدیجہ فاطمہ خاتون رتو مونی عائشہ رحمان ناہیدہ اختر پنا گوش ثریا عظمین جنت الفردوس شرمین سلطانہ سبحانہ موستاری اور سلمی خاتون شامل ہیں۔ ویمنز ایشیا کپ آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔