جانوں پر کھیل کر مدارس کا دفاع کریں گے، مولانا اخلاق احمد، قاری عظیم ریاض

جانوں پر کھیل کر مدارس کا دفاع کریں گے، مولانا اخلاق احمد، قاری عظیم ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)جمعیت علماء اسلام تحصیل شالیمارلاہور کی مجلس عاملہ کااجلاس الفرقان اسلامک انسٹیٹیوٹ چائنہ سکیم میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت امیرتحصیل شالیمارلاہور مولانااخلاق احمدنے کی ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جانوں پرکھیل کر بھی مدارس کادفاع کرینگے ۔قاری محمدعظیم ریاض نے کہا کہ امدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کادہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

جمعیت علماء اسلام تحصیل شالیمارلاہور کے ناظم اطلاعات قاری میاں محمداحسان ریاض نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایاکہ جمعیت علماء اسلام پاکستان نے ہمیشہ مدارس کے دفاع کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی ہم جنگ لڑیں گے۔ اجلاس میں مولانامحمودالحسن، مولنارحمت اللہ،مولاناعظیم ریاض مولاناایاز،شیخ آصف نے شرکت کی۔