آئی ٹی ٹی کا "گستاخ رسول ﷺ آسیہ ملعونہ کو پھانسی دو "کے عنوان پر مظاہرہ

آئی ٹی ٹی کا "گستاخ رسول ﷺ آسیہ ملعونہ کو پھانسی دو "کے عنوان پر مظاہرہ

  

لاہور(خبرنگار) اسلامی تحریک طلبہ کے زیراہتمام "گستاخ رسول ﷺ آسیہ ملعونہ کو پھانسی دو "کے عنوان پر احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے باہر چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ غلام عباس صدیقی ،صدر شاہد نذیر کی قیادت میں ہوا ،مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے غلام عباس صدیقی نے کہا کہ مسلمان توہین رسالت ﷺ کسی قیمت پر برادشت نہیں کر سکتے ، پاکستان میں توہین رسالتﷺ ایکٹ کو دیوار سے لگانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،پہلے عاشق رسول ﷺ ممتاز قادری شہید ؒ کو پھانسی دے کر غیر شرعی فیصلہ کرکے قرآن وسنت سے بغاوت کی ،اب آسیہ ملعونہ کو پھانسی دیناحکومت پر فرض عین ہو گیا۔

،اگر کسی بھی عدالت یا حکومت نے آسیہ کو غیر شرعی فیصلے کے تحت ملک سے باہر بھیجنے کی کوشش کی تو غیر شرعی فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت میں گستاخ رسول ﷺ کی سزا سر تن سے جدا ہے جسے کوئی انسان تبدیل نہیں کر سکتا ،حکمران رب بننے کی کوشش نہ کریں فرعون کا نجام دیکھ لیں ،شاہد نذیر نے کہا کہ حکومت نے ماضی میں بھی مسلمانان پاکستان کے جذبات مجروح کئے ،حکومت اپنی غلطیوں اللہ سے معافی مانگتے ہوئے شاتم رسول ﷺ آسیہ ملعونہ کو پھانسی دے، اگر ایسا نہ ہوا تو عاشقان رسولﷺ کی طرف سے شدید رد عمل آئے گا ،اغیار کی غلامی ترک کرکے قرآن وسنت کو عملاً ملک کا سپریم لاء تسلیم کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام خلافت قائم ہوتا تو کوئی گستاخ رسول ﷺ زمین پر زندہ نہ ہوتا اسلامی نظام وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن گیا ہے مسلمان میدان میں اتریں،مظاہرے میں علامہ ممتاز اعوان،بشارت بھٹی،قاری یوسف،محمد عدنان ترجمان تحریک ،ملک قدیر،قاری نوراحمد، ڈاکٹر شاہد نصیر،علامہ حسین احمد اعوان اور اسلامی تحریک طلبہ کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔قائدین اسلامی تحریک طلبہ نے مزید کہا کہ اب اسلام آباد اور کراچی میں بھی اسلامی تحریک طلبہ گستاخان رسولﷺ کو پھانسی دینے کے عنوان پر مطالباتی تقاریب کا اہتمام کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -