حکمران جماعت کے وزراء کو عمران خان فوبیا ہو چکا ہے،ڈاکٹر سیمی بخاری

حکمران جماعت کے وزراء کو عمران خان فوبیا ہو چکا ہے،ڈاکٹر سیمی بخاری

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے وزراء کو عمران خان فوبیا ہو چکا ہے اور وہ اپنے سارے سرکاری کام کاج کو چھوڑ کر ہر 2گھنٹے بعد صرف اور صرف پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنسیں یا پھر بیان بازی کرکے اپنی نوکری پکی کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

حکمران خاطر جمع رکھیں عوام اب رکنے والے نہیں ہیں اور 2نومبر حکمرانوں کا یوم حساب بن کر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے میں خواتین بھی سب سے آگے ہوں گی اب پی ٹی آئی کا سونامی حکمرانوں کو بہائے بغیر نہیں رکے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -