پرنسپل سکول آف نرسنگ ایل جی ایچ رئیسہ اشتیاق آج ریٹائرڈ ہو جائیں گی

پرنسپل سکول آف نرسنگ ایل جی ایچ رئیسہ اشتیاق آج ریٹائرڈ ہو جائیں گی

  

لاہور( جنرل رپورٹر)پرنسپل سکول آف نرسنگ ایل جی ایچ رئیسہ اشتیاق مدت ملازمت مکمل ہونے کے پیش نظر آج سوموار کو ریٹائرڈ ہو جائیں گی ۔ انہوں نے 1973ء میں نرسنگ کے شعبے کو جائن کیا ، 1978 ء میں لیڈی ایچی سن ہسپتال سے اپنی پیشہ وارانہ خدمات شروع کیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے بیشتر ایسے اقدامات کئے جو آنے والے دنوں میں بھی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ثابت ہو ں گے ۔ رئیسہ اشتیاق 1996ء سے 2012ء تک لیڈی ولینگڈن ہسپتال میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے طور پر خدمات سرانجام دینے کے علاوہ چار سال سے زائد عرصہ تک نرسنگ سکول جنرل ہسپتال کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیتی رہیں ۔ان کے دور میں ایل جی ایچ شعبہ نرسنگ میں نمایاں بہتری دکھائی دیتی ہے ۔

۔ رئیسہ اشتیاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نرسنگ طالبات کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے آنے والے دنوں میں بھی ہمہ وقت متحرک رہیں گی اور جس کسی کو ان سے رہنمائی کی ضرورت ہو تو وہ باآسانی ان سے رابطہ کر سکے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -