اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جے یو پی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے،عبدالمجید سیفی

اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جے یو پی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے،عبدالمجید سیفی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان (نظریاتی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالمجید سیفی نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جے یو پی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے ،بھارت کشمیر میں سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو نابیناکر چکا ہے، بھارت کو استعمال کر کے امریکہ کشمیر کے ذریعے پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے ،پاکستانی اپنے وطن کا دفاع چاہتے ہیں سیاسی اختلاف اپنی جگہ آج قوم میں وحدت بے حدضروری ہے ،ملک کے کچھ منچلے داخلی انتشار اور سیاسی عد م استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ،ایسے شر پسند لوگوں کاہم نے پہلے بھی ان کا مقابلہ کیا تھا اور آئندہ بھی کریں گے۔گذشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے دھرنے کا مقصد ملکی سیاست میں انتشار پیدا کرنا ہے، تحریک انصاف وضاحت کرے کہ وہ کن اشاروں پر یہ کھیل کھیل رہی ہے اور ملکی سیاست کو کھلونا بنانے کی کوشش کررہی ہے ، ملک اسلام کے نفاذ اور پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے خلاف سازشیں عالمی سطح پر کی جارہی ہیں لیکن عوا م ایسی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -