عمران خان اپنی مسلسل ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،پرویز ملک

عمران خان اپنی مسلسل ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،پرویز ملک

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مسلسل ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، مسلم لیگ(ن) احتساب سے کبھی نہیں بھاگی بلکہ احتساب ہم نے ہی شروع کیا تھا،مشکل وقت میں مشکل فیصلے کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ،ان مشکل فیصلوں کی کی بدولت ہیں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے، عمران خان کس کس کو نہیں مانیں گے ان کے ماننے یا نہ ماننے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا لوگ تو اللہ تعالیٰ کو اپنا رب تسلیم کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کی وجہ سے ملکی سالمیت کے مخالفین اور اپوزیشن کی راتوں کی نیند ختم ہوچکی ، وہ جانتے ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی ان کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد سے لاہور واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی دھرنوں، ریلیوں یا انتشار اور منفی سیاست سے نہیں بلکہ کارکردگی اور عوام کی خدمت سے ملتی ہے ،پاکستانی عوام کے بعد اب کشمیری عوام نے بھی مخالفین کی انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کو چاہیے کہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کاروبار شروع کر لیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور ان پر ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کو دنیا بھر میں اجاگر کریں گے،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بند کرانے اور کشمیر کو استصواب رائے کا حق دلایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -