رائیونڈ ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40سالہ شخص کو ہلاک کردیا

رائیونڈ ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40سالہ شخص کو ہلاک کردیا

  

 لاہور (وقائع نگار)رائے ونڈ میں 40سالہ شخص کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق رائے ونڈ کے علاقہ کا رہائشی 40سالہ اللہ دتہ گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نا معلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -