صوبائی دارالحکومت ، لاکھوں کی ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت ، لاکھوں کی ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی وارداتیں ، مزاحمت ...

  

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا- تفصیلات کے مطابق نشتر کا لو نی میں شفیق الحسن سے 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر5 لاکھ کی نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت کر نے پر اسے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے یاسمین نامی خاتون سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ کی نقدی اورطلائی زیورات چھین لیے جبکہ مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔لوئر مال سے ڈاکوؤں نے اویس سے 4لاکھ کی نقدی اورموبائل فون لوٹ لیے ، اچھرہ میں ڈاکوؤں نے خالد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کراس سے 5لاکھ کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ نواں کوٹ میں ڈاکوؤں نے اشرف اور اس کی فیملی سے 4لاکھ کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے، چوہنگ میں ڈاکوؤں نے عمران اور اس کی فیملی سے 3لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، وحدت کالونی میں اختر اور اس کی فیملی سے 7لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے ۔ جنو بی چھا و نی میں انجم سے، 50ہزار ،جوہرٹاؤن میں وقاص سے 25ہزار اور نواب ٹاؤن میں تنویر سے 30ہزار اور مو ٹراسائیکل چھین لی گئی ۔علاوہ ازیں غالب مارکیٹ، نصیر آباد، شمالی چھاؤنی سے کاریں جبکہ اچھرہ، ملت پارک، لوئر مال، بھاٹی گیٹ، نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -