مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، درجنوں مشکوک افراد کو گرفتارکر لیاگیا

مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، درجنوں مشکوک افراد کو گرفتارکر لیاگیا

  

لاہور (وقائع نگار) لاہور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق رات گئے گلشن راوی، ساندہ، گلشن اقبال، سول لائنز اور ریس کورس پولیس کی بھاری نفری نے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے شہر میں واقع گرجا گھروں اور اطراف میں بھی گھر گھر جا کر لوگوں کے شناختی کوائف چیک کیے۔ پولیس نے بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے انگوٹھوں کی نشاندہی بھی کی۔پولیس نے نامکمل کاغذات اور مشکوک ہونے پر درجنوں افراد کو حراست میں لیکر انہیں تفتیش کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -