مال روڈ ، صادق پلازہ میں آتشزدگی ، لاکھوں کا نقصان ، 2افراد دم گھٹنے سے بیہوش

مال روڈ ، صادق پلازہ میں آتشزدگی ، لاکھوں کا نقصان ، 2افراد دم گھٹنے سے بیہوش

  

 لاہور (وقائع نگار)مال روڈ پر واقع صادق پلازہ کے دوسرے فلو رپرایک دفتر میں شارٹ سر کٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دو افراد دم گھٹنے سے بیہوش ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر عملہ فائر بر یگیڈ اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا لیکن آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مال روڈ کے علاقہ صادق پلازہ کے بالائی فلور پر رات گئے ایک دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔دم گھٹنے کی وجہ سے دو افراد بیہوش ہو گئے جبکہ باقی افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیاجبکہ بیہوش ہونے والے افراد کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -