کاہنہ، ڈالاکارکوبچاتے ہوئے نہر میں جاگرا،ایک بچہ جاں بحق

کاہنہ، ڈالاکارکوبچاتے ہوئے نہر میں جاگرا،ایک بچہ جاں بحق

  

لاہور (وقائع نگار)کاہنہ کے قریب چیٹووالی سٹاپ پرشہ زورڈالاکارکوبچاتے ہوئے بے قابوہوکر نہر میں جاگرا،ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق چھٹی کے روز چھوٹے بچے نہرسے مچھلیاں پکڑنے آئے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور ڈالے کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ شہ زور ڈالہ جا رہا تھا کہ اچانک ایک کار راستے میں آ گئی جس کو بچاتے ہوئے ڈالہ بچوں پر چڑھ دوڑا۔

مزید :

علاقائی -