گوالمنڈی ، الراضی لیبارٹری سے2 ڈاکو لاکھوں لیکر فرار ہو گئے

گوالمنڈی ، الراضی لیبارٹری سے2 ڈاکو لاکھوں لیکر فرار ہو گئے

  

لاہور (وقائع نگار)گوالمنڈی میں الراضی لیبارٹری میں ڈکیتی کی واردات،نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لیکر فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق رتن چند روڈ پر واقع الراضی لیبارٹری میں دونقاب پوش ڈاکو ٹیسٹ کرانے کے بہانے داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنالیا۔ ڈاکو ؤں نے لیبارٹری سے دو لاکھ نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر گوالمنڈی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرکے کاروائی شروع کردی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے لیبارٹری میں لگے سی سی ٹی کیمرے بھی توڑ دئے۔

مزید :

علاقائی -